10 اکتوبر، 2023، 4:04 PM

ورلڈکپ: سری لنکا کا پاکستانی بولرز کیخلاف لاٹھی چارج، گرین شرٹس کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف

ورلڈکپ: سری لنکا کا پاکستانی بولرز کیخلاف لاٹھی چارج، گرین شرٹس کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکن بیٹرز نے پاکستانی بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے، گرین شرٹس کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکن نے مقررہ 50 اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔

پاکستان کی جانب سے حسن نے علی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

News ID 1919296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha